ثُمَّ اِنَّ رَبَّکَ لِلَّذِیۡنَ عَمِلُوا السُّوۡٓءَ بِجَہَالَۃٍ ثُمَّ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ وَ اَصۡلَحُوۡۤا ۙ اِنَّ رَبَّکَ مِنۡۢ بَعۡدِہَا لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿٪۱۱۹﴾
’’پھر یقینا آپؐ کا رب ان لوگوں کے حق میں جو جہالت سے کوئی بُرا کام کر بیٹھیں‘ پھر اس کے بعد وہ توبہ کر لیں اور اصلاح کر لیں ‘تو یقینا آپؐ کا رب اس کے بعد بہت بخشنے والا‘ نہایت رحم کرنے والا ہے۔‘‘
جو لوگ جذبات کی رو میں بہہ کر یا نادانی میں کوئی گناہ کر بیٹھیں ‘پھر توبہ کر کے اپنی اصلاح کر لیں اور غلط روش سے باز آ جائیں تو ایسے لوگوں کے حق میں اللہ تعالیٰ ضرور غفورو رحیم ہے۔