’’تو (اے نبیﷺ!) آپ ان سے پوچھیں‘ کیا تمہارے ربّ کے لیے تو بیٹیاں ہیں اور ان کے لیے بیٹے!‘‘
یہاں مشرکینِ مکہ کے اس عقیدے پر جرح کی جا رہی ہے کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں۔ یعنی یہ لوگ خود اپنے لیے تو بیٹے پسند کرتے ہیں اور بیٹیوں کو نا پسند کرتے ہیں لیکن جب یہ لوگ اللہ سے اولاد منسوب کرتے ہیں تو اس کے لیے بیٹیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔
’’حالانکہ جنوں کو خوب معلوم ہے کہ وہ تو گرفتارکرکے حاضر کیے جائیں گے۔‘‘
آیت 159
سُبۡحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یَصِفُوۡنَ ﴿ۙ۱۵۹﴾
’’اللہ پاک ہے ان باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں۔‘‘
آیت 160
اِلَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۱۶۰﴾
’’سوائے اللہ کے ان بندوں کے جو خالص کر لیے گئے ہیں۔‘‘
اللہ کے وہ بندے جنہیں اللہ نے چن لیا ہے‘چاہے وہ جنات میں سے ہوں یا انسانوں میں سے‘وہ قیامت کے دن کی پکڑ سے محفوظ و مامون رہیں گے۔
آیت 161
فَاِنَّکُمۡ وَ مَا تَعۡبُدُوۡنَ ﴿ۙ۱۶۱﴾
’’پس تم اور جن کو تم پوجتے ہو۔‘‘
آیت 162
مَاۤ اَنۡتُمۡ عَلَیۡہِ بِفٰتِنِیۡنَ ﴿ۙ۱۶۲﴾
’’تم اللہ کے خلاف کسی کو بہکا نہیں سکتے ہو۔‘‘
آیت 163
اِلَّا مَنۡ ہُوَ صَالِ الۡجَحِیۡمِ ﴿۱۶۳﴾
’’سوائے اُس کے جو خود جہنم میں گرنے والا ہو۔‘‘
یہاں سے آگے چند آیات میں فرشتوں کی گفتگو کا ذکر ہے۔ اس لحاظ سے اِن آیات کا ربط سورت کی ابتدائی آیات سے ملتا ہے۔ ابتدائی آیات میں فرشتوں کا ذکر اس طرح ہوا تھا: {وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ۙ﴿۱﴾فَالزّٰجِرٰتِ زَجۡرًا ۙ﴿۲﴾فَالتّٰلِیٰتِ ذِکۡرًا ۙ﴿۳﴾} ’’قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو قطار در قطار صفیں باندھے حاضر رہتے ہیں۔ پھر قسم ہے ان کی جو ڈانٹنے والے ہیں۔ پھر قسم ہے ان کی جو تلاوت کرنے والے ہیں ذکر کی‘‘۔ اب ان ہی فرشتوں کی باہمی گفتگو نقل کی جا رہی ہے:
’’اور ہم میں سے کوئی نہیں مگر اُس کے لیے ایک مقام مقرر ہے۔‘‘
اس کو یوں سمجھیں کہ جس طرح بادشاہوں کے درباروں میں تمام مقربین و مصاحبین میں سے ہر ایک کا کوئی خاص عہدہ ‘مقام اور مرتبہ مقرر ہوتا تھا۔ان میں کوئی پنج ہزاری ہوتا تھا تو کوئی دس ہزاری اور کوئی تیس ہزاری۔ اسی طرح اللہ کے حضور فرشتوں کے بھی الگ الگ مراتب ہیں‘ جیسے ملائکہ مقربین‘ملأاعلیٰ‘ملائکہ دنیا‘ملائکہ اسفل وغیرہ۔یہاں فرشتوں کا قول نقل ہوا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک معین مقام ہے‘ اور ہم میں سے جس کا جو درجہ اور مرتبہ مقرر ہے ہم اس سے ذرہ برابر بھی تجاوز کرنے کی مجال نہیں رکھتے۔
آیت 165
وَّ اِنَّا لَنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَ ﴿ۚ۱۶۵﴾
’’اور ہم توسب کے سب صفیں باندھے کھڑے رہتے ہیں۔‘‘
ہم اللہ تعالیٰ کے حضور صف بستہ مستعد کھڑے رہتے ہیں۔
آیت 166
وَ اِنَّا لَنَحۡنُ الۡمُسَبِّحُوۡنَ ﴿۱۶۶﴾
’’اور ہم توسب کے سب (اپنے ربّ کی) تسبیح کرنے والے ہیں۔‘‘